۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
استاد رشاد

حوزہ/حوزہ علمیہ صوبۂ تہران کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ استاد رشاد نے اپنے ایک پیغام میں حضرت آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کے ارتحال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ تہران کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ استاد رشاد کے تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرّحمن الرّحیم

إنّا لِلّه و إنّا إلیه راجعون

بزرگ فقیه، آیت اللہ الحاج سید محمد صادق روحانی (قدّس سرّه) کے فقدان کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی درس و تحقیق، تزکیہ نفس اور طلباء کی تعلیم و تربیت کیلئے وقف کر دی۔ مرحوم و مغفور نے فقہ و اصول کے شعبے میں علمی آثار کے طور پر گراں قدر تصنیفات کیں، جن میں زبدۃ الاصول اور فقہ الصادق شامل ہیں۔

ہم اس عظیم فقیہ کے فقدان پر، حضرت بقیّة الله (ارواحنا له الفداء)، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی (دام ظلّه العالی) اور دیگر مراجع کرام (دامت برکاتهم) سمیت مرحوم و مغفور کے لواحقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے خداوند متعال کی بارگاہ میں ان کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

حشره الله مع اولیائه و اسکنه فسیح جنانه.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .